Thursday, 9 April 2020

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ طبی ماہرین نے بتادیا


طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں دہی، پالک، لہسن، مچھلی، انڈا، پنیر، ادرک، لیموں، شہد اور کلونجی وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام کو تندرست اور توانا رکھنے کے لیے پروٹین سے بھرپور غذا کے ساتھ وقت پر سونا، نیند کا پورا ہونا اور آدھا گھنٹہ ورزش کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

علاوہ ازیں کولمبیا کی یونیورسٹی آف برٹش کے کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مائیکل کری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا وائرس پر قابو پانے کا بہترین حل حفظانِ صحت کی مشق (پریکٹس گڈ ہائجین) کرنا ہے۔ڈاکٹر مائیکل کری نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے منہ کو ماسک کے ذریعے ڈھانپ کر رکھیں، اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح باقاعدگی سے دھوئیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن نے لوگوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے آنکھ ،ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔


کورونا وائرس کتنا عرصہ رہے گا؟ امریکی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے پریشان کن پیشنگوئی کردی

No comments:

Post a Comment

NAAT MOBARAK