Thursday, 9 April 2020

عامر اکیڈمی میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی عامر خان کی جانب سے امدادی سامان تقسیم

اسلام آباد 08 اپریل2020ء پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی عامر اکیڈمی میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے عامر خان کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کیا جبکہ معاون خصوصی ذلفی بخاری نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ویب سائٹ لانچ کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ بیرون ملک پاکستانی آسانی سے نادار افراد کی امداد کر سکیں۔



بدھ کو پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے امدادی سامان ارسال کردیا ،اسلام آباد میں عامر خان اکیڈمی میں پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے عامرخان کی جانب سے غریب اور نادار افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانی زلفی بخاری نے تقریب میں شرکت کی، ذولفی بخاری نے کہا کہ عامر خان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے، اس اقدام سے باقی لوگوں کو بھی ترغیب ملے گی، انہوںنے بتایاکہ اگلے ہفتہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ویب سائٹ لانچ کریں گے، بیرون ملک پاکستانی آسانی سے نادار افراد کی امداد کر سکتے ہیں۔

باکسرعثمان وزیرنے کہا کہ عامر خان ہر مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کی شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں،عامر خان اکیڈمی کی جانب سے 5 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔عثمان وزیر نے بتایا کہ امدادی بیگز میں آٹا ، گھی ، دالیں، گھی اور بنیادی ضرورت کی اشیاء ڈالی گئی ہیں، پاک آرمی کے زریعے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی راشن پہنچایا جائیگا۔


 عامر اکیڈمی میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی عامر خان کی جانب سے امدادی ..

No comments:

Post a Comment

NAAT MOBARAK