Wednesday, 15 April 2020

حکومت سندھ نےکوروناآپریشن سیل قائم کردیا

حکومت سندھ نے تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کی ممکنہ روک تھام کے سلسلے میں کورونا آپریشن سیل قائم کر دیا، خصوصی آپریشن سیل وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم کردہ کورونا آپریشن سیل میں کوآرڈینیٹر ای او سی فیاض جتوئی، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ فیاض عباسی، ڈپٹی سیکریٹری سی ایم سیکرٹیریٹ مہوش قلبانی سمیت دس ماہرین و ممبران شامل کیے گئے ہیں۔

ماہرین میں ڈپٹی ٹیم لیڈر یونیسیف ڈاکٹر عظیم ،عالمی ادارہ صحت کے افسر ڈاکٹر آصف ذرداری،بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈاکٹراحمد علی شامل ہیں۔

ماہرین میں فیلڈ ایپیڈیمولوجی لیباٹری کے ڈاکٹر محمد آصف، ڈائریکٹر تھرل کول اینرجی بورڈ جاوید احمد اور محکمہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ہمایوں بھی شامل ہیں۔

کویڈ 19 آپریشن سیل صوبے بھر میں کورونا کے مریضوں سمیت وبائی صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گا۔

کورونا آپریشن سیل، صوبے بھر میں آئی سی یو، آئیسو لیشن وارڈز، ساز و سامان اور مریضوں کی طبی امداد کو یقینی بنائے گا


Yasir Pirzada Column

No comments:

Post a Comment

NAAT MOBARAK