پشاور آٹا اور چینی سکینڈل کی حتمی فارنزک رپورٹ ابھی سامنے آنا باقی ہے لیکن ایسے میں کورونا ریلیف پیکج میں بھی بدعنوانی سامنے آگئی، مردان کی یوسی گڑھی کپورا کی مرتب کی گئی لسٹ میں انتقال کرجانیوالے افراد، دکاندار اور کئی دیگر صاحب استطاعت لوگوں کو بھی شامل کردیاگیا اور اس کی ذمہ داری ضلعی ممبر اور سابق کونسلر پر ڈالی جارہی ہے ۔
92نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں کمیٹی اراکین نے من پسند اور غیر مستحق لوگوں کی رجسٹریشن کرائی ، سرے سے کمیٹی کی تشکیل پر بھی اعتراض اٹھائے جارہے تھے جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا بھی عندیہ دیا تاہم اب لسٹ میں بھی گڑبڑھ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق لسٹ میں سابق کونسلر نے رشتہ داروں کے نام ڈال دیئے ،ان لوگوں کو بھی ریلیف پیکج کی لسٹ میں شامل کیاگیا جو پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں، حتیٰ کہ دکانداروں کے نام بھی شامل ہیں ، ایسی لسٹ بنائی گئی
جس سے حق داروں کی حق تلفی ہوئی اور صاحب استطاعت لوگوں کو بھی فہرست میں جگہ دیدی گئی

No comments:
Post a Comment