Today,s newspapers
View the latest news and breaking news today for pakistan, weather, entertainment, politics and health at razeulfat.com.
Saturday, 2 May 2020
Thursday, 30 April 2020
Tuesday, 28 April 2020
Saturday, 25 April 2020
Friday, 24 April 2020
Thursday, 23 April 2020
Wednesday, 22 April 2020
شوگر کمیشن میں چینی مافیا کا جاسوس پکڑا گیا، ملازمت سے معطل
انصار عباسی
اسلام آباد :… چینی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیے گئے شوگر کمیشن کی جانب سے بااثر سیاست دانوں اور کاروباری شخصیات کی شوگر ملوں کے معاملات کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے جس سینئر عہدیدار کو تحقیقات کا کام سونپا گیا تھا، وہ ان لوگوں کا مخبر نکلا جن کیخلاف وہ تحقیقات کر رہا تھا۔ مذکورہ افسر کو ذمہ داری سے ہٹاتے ہوئے ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو اس پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہیں متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں پی ٹی آئی حکومت کیلئے ایک ایسا سیاسی خاندان مشکلات پیدا کر سکتا ہے جس کا شوگر ملوں میں حصہ ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ملازمت سے معطل کیا جانے والا افسر ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ہے۔
وہ نہ صرف کمیشن کی خفیہ معلومات شوگر مل مالکان کو فراہم کر رہا تھا بلکہ شوگر مل مالکان کو فائدہ پہنچانے کیلئے شوگر کمیشن کو غلط معلومات فراہم کرکے گمراہ بھی کر رہا تھا۔ یہ افسر شوگر کمیشن کی جانب سے تحقیقاتی مقاصد کیلئے قائم کی گئیں کئی ٹیموں میں سے ایک کا سربراہ تھا۔ ان ٹیموں میں سے ہر ایک کو مختلف کام اور ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کمیشن نے تحقیقات کاروں کی یہ ٹیمیں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19؍ اور 20؍ کے عہدیداروں کی سربراہی میں قائم کی تھیں۔
ان افسران کا تعلق ایف آئی اے، ایس ای سی پی، اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ وغیرہ سے ہے۔ ایف آئی اے کا پکڑا جانے والا سینئر عہدیدار جس ٹیم کا سربراہ تھا؛ وہ ان شوگر ملوں کا فارنسک آڈٹ کر رہی تھی جو با اثر اور اثر رسوخ رکھنے والی کاروباری شخصیات ہیں۔
ان میں سے ایک سیاسی خاندان بھی ہے جو موجودہ سیاسی منظرنامے میں اہمیت کا حامل ہے، اور یہی خاندان پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے۔ تحقیقات کے دوران، یہ معلوم ہوا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کام معیار کے مطابق نہیں ہے جبکہ شوگر کمیشن کیلئے اہمیت کی حامل معلومات بھی افسر کی جانب سے فراہم نہیں کی جا رہیں۔
ایک مخصوص شوگر مل کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ٹیم کا کام اور فراہم کردہ معلومات (فیڈ بیک) دیگر ٹیموں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے بالکل برعکس تھا۔ شک ہوا تو کمیشن نے کچھ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مدد حاصل کی جن کے نتیجے سے معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے قابل بھروسہ نہیں اور وہ شوگر مل کو فائدہ پہنچانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
یہ الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ افسر کمیشن کے کام کاج کے حوالے سے شوگر مل مالکان کو خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے اور ساتھ ہی شوگر مل مالکان کو مشورے دے رہا ہے کہ شوگر کمیشن کو درکار معلومات کی فراہمی میں تاخیر اور لیت و لعل سے کام لیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسر کا اپنا تعلق بھی سیاسی خاندان سے ہے اور اس کے قریبی رشتہ داروں کا تعلق پیپلز پارٹی سے وابستہ ارکان پارلیمنٹ سے ہے۔

افسر کے ایک رشتہ دار نے 2014ء میں مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن الیکشن ہار گیا۔ کہا جاتا ہے کہ مذکورہ افسر گجرات میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی حیثیت سے کام کر چکا ہے۔

Tuesday, 21 April 2020
کورونا وائرس سے متعلق بدترین وقت ابھی آئے گا، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کے چیف نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا کیونکہ کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔
جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک سانحہ ہے، یہ ایک ایسا وائرس ہے جسے بہت سارے لوگ ابھی تک سمجھ نہیں سکے۔
امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت پر کورونا سے متعلق کی گئی تنقید پر انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او میں کوئی چیز پوشیدہ یا راز نہیں، یہ صحت کا مسئلہ ہے، چیزوں کو خفیہ رکھنا یا چھپانا مشکلات پیدا کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس بہت ہی خطرناک ہے، لوگوں کی پہلی اور سب سے بڑی دشمن بیماری ہے، ہم سب کو کورونا وائرس سے مقابلہ کرنا چاہیے۔
Sunday, 19 April 2020
حکومت کے 600 دن مکمل، مہنگائی 5.8 فیصد سے بڑھ کر 10.2فیصد ہوگئی
اسلام آباد (عاطف شیرازی)تحریک انصاف حکومت کے ابتدائی 600 روز مکمل ہوگئے، روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا، مہنگائی 5.8 فیصد سے بڑھ کر 10.2 فیصد ہوگئی، بجلی, گیس, چینی, دالیں, آٹا اور گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے مطابق کراچی, لاہور, حیدر آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے 17 بڑے شہروں کی اوسط کی قیمت کی بنیاد پر اگست 2018 سے اپریل 2020 کے دوران چینی 26 روپے,دال ماش 105,دال مسور 67روپے, دال مونگ 170 روپے اور دال چنا 46 روپے فی کلو مہنگا ہوئی، آٹے کا20کلو تھیلا107 مہنگا ہوا۔
اسی طرح بکرے کا گوشت137 اور گائے کا گوشت81 روپے فی کلو مہنگا ہوا، دودھ اور دہی 6, 6 روپے فی کلو,آلو 10 روپے, پیاز 9 روپے اور لہسن 151 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
اگست 2018 تا اپریل 2020 کے دوران مرغی زندہ برائلر16 روپے فی کلو جبکہ انڈے 17 روپے اور کیلئے فی درجن15 روپے مہنگے ہوئے۔
چاول 12روپے فی کلو اور ڈھائی کلو گھی 170 روپے مہنگا ہوا،موجودہ حکومت نے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اور گیس کے نرخوں میں 334 فیصد تک اضافہ کیا
پیٹرول ایک روپے چونتیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے انہتر پیسے ,مٹی کا تیل چھ روپے اکیاون پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بارہ روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر کمی ہوئی۔

Saturday, 18 April 2020
مدینہ منورہ: کورونا سے بچاؤ کیلئے ڈیجیٹل سسٹم نصب
سعودی عرب کی حکومت نے مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈیجیٹل سسٹم نصب کیا ہے۔
ڈیجیٹل سسٹم سے مسجد نبویﷺ میں آنے والوں کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ مدینہ منورہ میں نصب اس ڈیجیٹل تھرمل سسٹم سے 9 میٹر دوری سے 25 افراد کو بیک وقت مانیٹر کیا جاسکتا ہے، اور ان کے جسم کا درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مزید 762 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 142 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد مجموعی تعداد87 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق مکہ مکرمہ میں 325، مدینہ منورہ میں 197 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

Subscribe to:
Posts (Atom)